ابوبکرارشد: سفاری پارک خوبصورت پرندو،خطرناک جانوروں سمیت آبی حیات کا مسکن ہے جہاں چھٹی کے روز شہری قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق چھٹی کے دن لاہور سفاری زو میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے شہری آج اتوار کو قدرتی ماحول میں گھومتے جانوروں، پرندوں ،مچھلیوں کو دیکھنے پہنچ گئے ہیں جہاں شہری ای ویز میں بیٹھ کر سالٹ سفاری، پاکستان جنگل سفاری کی سیر کر رہے ہیں۔
بچوں کی بڑی تعداد بھی چھٹی کے روز لاہور سفاری زو میں موجود ہےجبکہ فیملیز پکنک منانے کے لئے بھی لاہور سفاری آ رہی ہیں بچے اور بڑے گھڑ سواری ،اونٹ کی سواری سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔