ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی؟اداکارہ کا رد عمل آ گیا

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی؟اداکارہ کا رد عمل آ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی کی افواہیں ایک بارپھرگردش کرنے لگیں جس کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
ایک وائرل پوسٹ اور دیگر جگہوں پر دعویٰ کیا گیاتھا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ممکنہ طور پر علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں،تاہم یہ تمام دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی دکھائی دیتے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون نے دو دن کی خاموشی کے بعد اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ میں نے یہ سب دیکھ لیا تھا ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غیر موجودگی سے متعلق شکوک و شبہات رکھنے والوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔

 2024ء میں بھی اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں جب رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام سے متعدد پوسٹس آرکائیوکردی تھیں جن میں شادی کی تصاویر بھی شامل تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کی تصدیق کی تھی۔