سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت کو مستحکم رکھتے ہوئے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسی طرح فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 383 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق برائلر زندہ تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر ہے۔ تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ان سرکاری نرخوں کے برعکس گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کئی دکاندار "صافی گوشت" کے نام پر برائلر گوشت 720 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جو سرکاری قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی درجن قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 239 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 50 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔