ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد: معمولی مذاق خونی تصادم میں بدل گیا، ایک بھائی جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

شفیق آباد: معمولی مذاق خونی تصادم میں بدل گیا، ایک بھائی جاں بحق،دوسرا شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شفیق آباد میں سموسے کھاتے ہوئے کیا گیا معمولی مذاق ایک افسوسناک واقعے میں بدل گیا، جہاں ایک بھائی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی مذاق پر مشتعل ہو کر دونوں بھائیوں پر چھریوں کے وار کر دیے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زنیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایزن شاہ زیر علاج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم وکیل موقع سے فرار ہو گیا، تاہم شفیق آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی شروع کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔

پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو مریدکے سے صرف 2 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  ایس ایچ او شفیق آباد سہیل گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔