ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل مذاکرات کے باوجود ڈیل نہ ہو سکی; جے ڈی وینس امریکہ واپس روانہ

طویل مذاکرات کے باوجود ڈیل نہ ہو سکی; جے ڈی وینس امریکہ واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، جس کے بعد امریکی نائب صدر ے ڈی وینس بغیر معاہدے کے واپس روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل اور تفصیلی مذاکرات ہوئے، تاہم کوئی حتمی ڈیل طے نہیں پا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال امریکا کے مقابلے میں ایران کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 21 گھنٹوں تک جاری رہنے والی بات چیت میں مختلف اہم معاملات زیر غور آئے۔ امریکی وفد نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا اور اپنی شرائط واضح انداز میں پیش کیں، لیکن ایران نے ان شرائط کو قبول نہیں کیا۔

جے ڈی وینس کے مطابق، ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کوئی واضح اور ٹھوس یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو اس بات کی واضح اور مثبت تصدیق درکار ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

نائب امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بعد ازاں وہ اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے امریکا روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تقریباً 14 گھنٹوں کے بعد مکمل ہوئے، جبکہ دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین تحریری مسودوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ ایران کے مطابق بعض اختلافات برقرار ہیں، تاہم مذاکرات کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔

ایرانی حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کی تجویز اور دونوں فریقین کے اتفاق کے بعد مذاکرات کو وقفے کے بعد اتوار کو دوبارہ جاری رکھا جائے گا۔