ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10: گلیڈی ایٹرزکی زلمی کو شکست

پی ایس ایل 10: گلیڈی ایٹرزکی زلمی کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب کے 50 اور حسین طلعت کے 35 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد حارث 13 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔حسن نواز 32 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رائلی روسو 21 اور کوشل مینڈس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ:

کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق

پشاور زلمی کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا