سٹی42: یورو کے مقابلہ پر ڈالر کی قیمت تین سامل میں کم ترین ہو گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اَن پریڈکٹ ایبل پالیسیوں پر عالمی سرمایہ کاروں کی تشویش کے باعث ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی جبکہ ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 1.3 فیصد گر چکی ہے۔
یورو کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت گرنے کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیا کے خلاف ٹیرف جنگ کو سمجھا جا رہا ہے۔ یہ تاثر تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکہ کی معیشت کمزور ہو گی اور اس ہی تاثر کے نتیجہ میں ڈالر کی دوسری بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابل قیمت گر رہی ہے۔