کرکٹر عالیہ ریاض کا نکاح، کرکٹرز کا جھمگٹا، خوبصورت ایکسکلوسِو ویڈیوز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: سٹار ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کآج رشتہ ازدواج میں بندھ رہی ہیں۔ عالیہ ریاض کے ننکاح کی تقریب  اس وقت لاہور میں جاری ہے۔ علی یونس اور عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب برکی روڈ فارم ہاوس میں منعقد کی گئی ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کی شادی سابق کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس سے ہو رہی ہے۔

عالیہ ریاض کی شادی کی تقریب میں قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملک کے نامور قوال اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 

  ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کا بھی جھمگٹا لگا ہوا ہے۔ 

عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی تقریب چند روز قبل واہ کینٹ میں منعقد ہوئی تھی۔

رسم نکاح کی تقریب میں وقار یونس، مشتاق احمد، محمد یوسف کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم مہتشم رشید، انعم آمین، ارم جاوید، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف،سدرہ امین اور نتالیہ پرویز  کے ساتھ اور بہت سے کھلاڑی اور عزیز و اقارب شریک ہیں۔
عبدالرزاق اور کامران اکمل بھی عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب میں پہنچ گئے ہیں۔

 کپتان بابر اعظم بھی عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب میں پہنچ گئے ہیں۔  نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عالیہ ریاض کا کیرئیر

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز بنائے اور  10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔