اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات میں 425 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔
ریسکیو 1122 کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 350 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 164 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 261 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔