ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلی سے گم ہونے والے بچے کا ریپ، لاش مل گئی

Rape, Child Abuse, Violence against children, murder case, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور  میں ایک کم سن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بچے کے ریپ اور قتل کا واقعہ  تھانہ شالیمار کے علاقہ میں  سامنے آیا۔مقتول عبداللہ گزشتہ روز گلی میں کھیلتا ہوا لاپتہ ہوا تھا، آج پولیس نے گمشدہ بچے کی لاش ایک گھر سے برآمد کر لی اور  بدفعلی کے بعد 9 سالہ بچے کو  قتل کرنے میں ملوث درندے کو گرفتار کر لیا جس کا نام عبدالرحمان ہے۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ  9 سالہ بچے عبداللہ کی لاش ملزم عبدالرحمان کے گھر سے ملی۔ شقی القلب درندے عبدالرحمان نے بچے کو  زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ 

مقتول عبداللہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔  مقتول کے والد امین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔