فراڈ کرنےوالی غیر قانونی ایپس بند ، بڑی خبر آگئی

 فراڈ کرنےوالی غیر قانونی ایپس بند ، بڑی خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قرض دینے کے نام پر فراڈ کرنے والے افراد کیخلاف شکنجہ تیار،موبائل ایپس کےذریعے مالی فراڈ پرقابو پانے کیلئےاہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایس ای سی پی کےمطابق پچھترغیرقانونی ایپس میں سے چالیس کو بند کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایس ای سی پی گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک بند کردی جائیں گی،بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔ نینو لونز کے بزنس کیلئے فرانزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قراردیا گیا۔پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ حکام کےمطابق ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پربزنس این او سی جاری کرے گا۔گوگل کے ساتھ معاہدےکےتحت غیر قانونی دھندے پرقابو پایا جائے گا۔