بالی ووڈ کے معروف اداکار کی اچانک موت واقع

بالی ووڈ کے معروف اداکار کی اچانک موت واقع
کیپشن: death of actor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کو دھچکا لگ گیا، متعدد فلموں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی فضا سوگوار ہے، معروف اداکار کی اچانک موت پر اداکار اور بالی ووڈ سے جڑے افراد افسردہ ہیں۔اداکارو اسکرین رائٹر شیو کمار کی موت اتوار کی رات  ممبئی میں ہوئی تاہم ان کے انتقال کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ ان کی آخری رسومات پیر کی صبح  ادا کردی گئی ہیں۔  شیو کمار کی موت پر دوستوں اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کی جس میں نیل پالش، راکی ​​ہینڈسم، ہچکی، ہیپی جرنی، رسک، پرہار، انگلی، بینگستان، کمینی، اسٹینلے کا ڈبہ شامل ہیں۔

اداکار شیو کمار نے 2014 میں کرن جوہر کی مشہور  فلم  2 اسٹیٹس میں عالیہ بھٹ کے والد کا کردار  نبھایا تھا جسے کافی پزیرائی بھی ملی تھی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer