عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارے فچ نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

 عالمی ادارے فچ   نے  اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 سے بڑھ کر 5 فیصد ہوسکتا ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ 18.5 ارب ڈالرز ہوسکتا ہے،  آئندہ سال پاکستان کو 20 ارب ڈالرز بھی ادا کرنے ہیں، سعودی عرب اور چین کے 7 ارب ڈالر قرض کی واپسی مؤخر ہوسکتی ہے۔

 عالمی ادارے  نے رپورٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے،ٹیکس اصلاحات پلان پر عمل درآمد میں مشکلات ہوسکتی ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔