ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی؛حریم شاہ کا حیران کن انکشاف

شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی؛حریم شاہ کا حیران کن انکشاف
کیپشن: hareem shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیر داخلہ شیخ رشید  نے شادی کیوں نہیں کی اس کے بارے مشہور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے  اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی وجہ میں ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وقافی وزیر داخلہ وعوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔  حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

ٹاک ٹاکر نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔ حریم شاہ کادوستوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے، میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے، اس لئے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ برا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer