حریم شاہ پر گھر میں گھس کر تشدد؛ ٹک ٹاک سٹار تھانے پہنچ گئیں

حریم شاہ پر گھر میں گھس کر تشدد؛ ٹک ٹاک سٹار تھانے پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد  میں مشہور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ پر تشدد، ٹک ٹاک سٹار نےمقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے تھانہ گولڑہ میں اپنے حقیقی نام فضہ حسین سے تشدد کی درخواست دائر کی گئی تھی، مشہور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ پر تشدد کا واقع پیش آیا جس کا مقدمہ درج ہوگیا، حریم شاہ کی طرف سے تھانہ گولڑہ میں اپنے حقیقی نام فضہ حسین سے تشدد کی درخواست دائر کی گئی۔

 ایف آئی آر کےمتن کے مطابق حریم شاہ ای الیون تھری اومنی آرکیڈ میں رہائش پزیر ہیں،وہ کراچی سے شوٹنگ کے سلسلے میں16 مارچ کو اسلام آباد آئیں اور 18 مارچ کو بہادر شیر آفریدی اور عائشہ ناز ان کے فلیٹ پر آئے، بہادر شاہ آفریدی و عائشہ ناز نے فلیٹ میں داخل ہوتے ہی تشدد شروع کیا۔
حریم شاہ نے ایف آئی آر میں مزید بتایا کہ شور مچانے پر بہادر شیر آفریدی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیابعد از تشدد بہادر شیر آفریدی و عائشہ ناز فرار ہو گئے۔پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

حریم شاہ کا سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو  میں کہنا تھا کہ وہ پولیس کے علاوہ ایف آئی اے سے بھی رجوع کر رہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer