پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ایک بارپھر ملک کا نام روشن کر دیا

inam butt
کیپشن: inam butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کوالیفائنگ راونڈ برانز میڈل جیت لیا۔
سٹی42:ٹوکیواولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے کوالیفائنگ راونڈ میں برانز میڈل جیت لیا۔محمد انعام نے ستانوے کلو گرام کیٹیگری میں کرغزستان کے ریسلر کو شکست دی۔
ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر دو پہلوانوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہناتھا کہ پاکستان اولمپکس میں تو جگہ نہ بناسکاتاہم برانز میڈل جیتنا بِھی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے گھٹنے میں تکلیف کے باوجود پاکستان کے لئے میڈل جیتا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی پاکستانی ریسلر انعام بٹ ملک کے لئے کئی میڈل جیت چکے ہیں اور انہوں نے متعدد بار وطن عزیز کا نام روشن کیا۔