ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیرئین ایئر لائنز انتظامیہ کی سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم اطلاع

سیرئین ایئر لائنز انتظامیہ کی سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم اطلاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:سیرئین ایئر لائنز انتظامیہ نے سوشل میڈیا صارفین کے لئے انتباہ جاری کردیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کے جعلی اکاؤنٹس سے بچ کر رہیں، نوکری کے جھانسے میں آنے سے پہلے تصدیق ضرور کر لی جائے۔

سیرئین ایئر لائنز انتطامیہ کی جانب سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی جعلی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، سوشل میڈیا صارفین نوکری کے حصول سمیت کسی بھی کام کے لیئے کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا کمپنی کو اپنا رابطہ نمبر مت دیں ۔

 سیرئین ایئرلائن نے کسی بھی ادارے یا شخص کو نوکری فراہم کرنے کی ذمہ داری نہیں سونپی، لہذا احتیاط سے کام لیا جائے، سٹی 42 نے سیرئین ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ انتباہ کی کاپی حاصل کر لی ہے۔