آرمی چیف کی جانب سے جمہوریت،اداروں کا ساتھ دینے کے حق میں قرارداد جمع

آرمی چیف کی جانب سے جمہوریت،اداروں کا ساتھ دینے کے حق میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: آرمی چیف کی جانب سے جمہوریت اور اداروں کا ساتھ دینے کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امن کے ثمرات فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے جمہوریت اور اداروں کا ساتھ دینے کے اقدام کو سراہتے ہیں، ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیر ستان اور فاٹا میں امن و امان کا قیام ہماری فورسز کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ قرارداد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امن کے ثمرات فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

فاٹا ریفامز کا بل جلد ازجلد اسمبلی لایا جائے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اس کو فوری طور پر منظور کیا جائے. قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قبائلی عوام کو بھی تمام پاکستانیوں کی طرح ترقی کے یکساں مواقعے ملنے چاہیے ۔