بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے، ریٹائرمنٹ اور ترقی کا عمل منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان کا وزارت مذہبی امور سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر ناطق حسین شاہ کی خدمات بطور ڈپٹی سیکرٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔
مزید برآں ڈپٹی سیکریٹری، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن نسیم احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، نسیم احمد خان سرکاری ملازمت کی عمر کی تکمیل پر 2 مارچ 2027 کو ریٹائر ہوں گے۔
علاوہ ازیں، ایڈمن مینیجر، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کاشف زبیر کی خدمات بلوچستان حکومت، کوئٹہ کے سپرد کی گئی ہیں اور سیکشن افسر، اقتصادی امور ڈویژن محسن زمان کیانی کی خدمات ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ محکمۂ منصوبہ بندی و ترقی آزاد کشمیر حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔
دوسری جانب وفاق نے سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے اسد علی خان کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کا 24 جون 2025 کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ترقی ایک سال کے اندر ایکچوئلائز نہ ہونے پر واپس لی گئی ہے۔