ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خانہ بدوشوں کے 562 مال برداری کے جانوروں کی ویکسی نیشن

لاہور میں خانہ بدوشوں کے 562 مال برداری کے جانوروں کی ویکسی نیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں خانہ بدوشوں کے مال برداری کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 562 گھوڑوں، گدھوں اور خچروں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔

سماجی تنظیم ’گود‘ کے زیر اہتمام بروک انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے اشتراک سے شروع کی گئی مہم کے دوران خانہ بدوشوں کو جانوروں کی بروقت دیکھ بھال اور علاج کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

زونل پروگرام منیجر ڈاکٹر عمران کبیر نے جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی، جبکہ بروک انٹرنیشنل کے ویٹرنری ڈاکٹرز خادم حسین اور ڈاکٹر داؤد سمیت ’گود‘ کے اسٹاف علمدار شاہ، مناہل عائشہ اور آفیر بھی موجود تھے۔

ماہرین نے مویشی پالنے والے بچوں کو جانوروں میں مختلف بیماریوں کی علامات، احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

منتظمین کے مطابق مہم کا مقصد خانہ بدوش برادری کے مال برداری کے جانوروں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنانا اور جانوروں کی صحت و بہبود کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔