ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واساکا غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائیوں کا فیصلہ

واساکا غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: واسا نے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا ۔ 

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریونیو، آپریشنز اور سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ای، اور ڈائریکٹر ریونیو ، ڈائریکٹرز آپریشنز  نے  بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ 

ایم ڈی واسا نے کمرشل و ڈومیسٹک غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کیلئے جامع سروے اور میپنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا غیر قانونی کنکشنز کیخلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں، 
ریونیو ریکوری کو مزید مؤثر بنانے کیلئے فیلڈ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے مزید کہا ریونیو ریکوری اور فیلڈ کارروائیوں کی پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا،بہتر سروسز کے ساتھ موثرریونیو نظام کا قیام واسا کی ترجیح ہے۔