ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں گرج چمک سے بارش کا نیا سلسلہ متوقع

ملک میں گرج چمک سے بارش کا نیا سلسلہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتے سے بارش اور گرج چمک کا نیا سلسلہ متوقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ موسمی نظام 14 ستمبر کو مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، 

آزاد کشمیر میں 12 سے 17 ستمبر تک بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان  ہے ۔ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں 12 سے 17 ستمبر تک بارش کا امکان ہے ۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور دیگر علاقوں میں 14 سے 17 ستمبر بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 12 سے 17 ستمبر بارش، گرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے ۔ پشاور، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، بنوں اور وزیرستان میں بارش متوقع

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 12 سے 17 ستمبر بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم 13 سے 16 ستمبر بارش کا امکان ہے ۔کراچی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں 13 سے 16 ستمبر بارش متوقع ہے ۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں 13 سے 16 ستمبر بارش کا امکان ہے ۔ 14 سے 17 ستمبر اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، لاہور، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے ۔شدید بارش سے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔موسمی صورتحال کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے ۔سیاح اور مسافر احتیاط کریں،کسان موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں سے متعلق سرگرمیاں ترتیب دیں۔

تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کریں