ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائدِاعظم نے جو پاکستان ہمارے سپرد کیا، وہ جمہوریت، انصاف، مساوات اور امید کا پاکستان ہونا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

قائدِاعظم نے جو پاکستان ہمارے سپرد کیا، وہ جمہوریت، انصاف، مساوات اور امید کا پاکستان ہونا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت، آئین پسندی اور عوام کی بالادستی پر قائداعظم کا غیر متزلزل یقین قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ قائداعظم نے محض ایک ملک نہیں بنایا بلکہ ایک ایسا وژن دیا جو مساوی حقوق، قانون کی حکمرانی، ضمیر و اعتقاد کی آزادی اور سب کے لیے مساوی مواقع پر مبنی تھا, قائداعظم کو حقیقی خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ان اصولوں کو مضبوطی سے تھاما جائے جن کے لیے انہوں نے جدوجہد کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائداعظم کے جمہوری وژن کو آگے بڑھایا اور ایسے پاکستان کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی جہاں آئین کی بالادستی اور عوام کی مرضی مقدم ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن قائداعظم کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ قائداعظم نے جو پاکستان ہمارے سپرد کیا وہ جمہوریت، انصاف، مساوات اور امید کا پاکستان ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئیں ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں آمریت، انتہاپسندی اور عوام کے جمہوری حقوق غصب کرنے کی کوئی گنجائش نہ ہو۔