دعا شکیل پراچہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لوکل ٹرانسپورٹرز بھی مشکلات کا شکار ہو گئے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگے ڈیزل کے باعث اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق کاروباری حالات پہلے ہی سازگار نہیں، ایسے میں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے لوکل ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ بڑھتے ہوئے اخراجات نے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو متاثر کر دیا ہے۔