مریم مظہر: لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔