ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعہ پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ و کومبنگ آپریشنز تیز

جمعہ پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سرچ و کومبنگ آپریشنز تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سرچ و کومبنگ آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

 لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 2 ہزار 446 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں، جن کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کا بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 1436 مشتبہ افراد اور 262 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ضابطہ فوجداری کی دفعات 55/109 کے تحت بھی 545 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے جمعہ کے اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ پٹرولنگ ٹیمیں جمعہ کے اجتماعات کے اطراف مؤثر گشت یقینی بنائیں گی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ و کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔