ویب ڈیسک : ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 17.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اوپنر پرویز حسین 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تنزید حسین 4 رنز بناسکے۔کپتان لٹن داس نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، توحید ہردوئے 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور عتیق اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 ربنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔نزاکت خان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر ذیشان علی نے 30 رنز بنائے، بابر حیات 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان یاسم مرتضیٰ 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسین اور رشاد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے ہانک کانگ اس ٹورنامنٹ میں اپنے دو میچز ہارگیا ہے