ویب ڈیسک: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 144رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایشیا کپ میں گروپ بی کے مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔نزاکت خان 42 اور ذیشان علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ عاصم مرتضیٰ نے 28، بابر حیات نے 14 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، تنزیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اس سے قبل ہانگ کانگ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔