ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کا تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ؛ سیلابی پانی کے نکاس کے کام کا جائزہ لیا

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کا تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ؛ سیلابی پانی کے نکاس کے کام کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کمشنرلاہور مریم خان اور ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا 
کمشنر لاہور نے تھیم پارک سوسائٹی سے سیلابی پانی کے نکاس کیلئے کام کا جائزہ لیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھیم پارک سے اوسطاً 60فیصد سیلابی پانی ڈرین آؤٹ و پمپ کیا جاچکا ہے،63سوکنال ایریا میں کھڑے سیلابی پانی کونکالنے کیلئے مزید مشینری لگا دی گئی،موہلنوال تھیم پارک میں اوسطاً18فٹ تک اونچا راوی سیلاب کا پانی موجود تھا۔
کمشنر لاہور مریم خان نےکہا اس وقت اوسطاً 4تا5فٹ پانی موجود ہے نکاسی تیز کردی گئی،تھیم پارک سوسائٹی کا ایریا 63سو کنال اور 25تا30 ہزار آبادی ہے،تھیم پارک میں 20ڈی واٹرنگ مشینیں،6کرینیز فعال ہیں،ضلعی انتظامیہ،واسا،ایم سی ایل،روڈا اور پاک افواج کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔