ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز کیس: دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر

ڈاکٹر عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز کیس: دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کردی گئی۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ عدالت نے دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت دانیہ شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس میں شریک ملزم یاسر شامی کو پہلے ہی بری کر چکی ہے، اور دانیہ شاہ پر بھی یہ مقدمہ نہیں بنتا، کیونکہ نہ تو انہوں نے ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی شیئر کیں۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر بھی سماعت پر موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف یہ مقدمہ ایف آئی اے میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں۔