ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، کمپنی کی بڑی پیشکش

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، کمپنی کی بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹویوٹا کرولا کراس کے خریداروں کے لیے خوشخبری، کمپنی نے قیمتوں میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز نے یہ فیصلہ ملک میں موجود معاشی چیلنجز، کمزور خریداری طاقت اور گاڑیوں کی فروخت میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے تاکہ اس مقبول SUV کی فروخت کو فروغ دیا جا سکے۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا، تاہم اب کرولا کراس کے تمام ویریئنٹس پر نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ ٹویوٹا کرولا کراس ایک جدید فیملی SUV ہے جو ہائیبرڈ اور پیٹرول دونوں انجن آپشنز میں دستیاب ہے۔ اس کی خاص بات اس کا کم فیول خرچ اور جدید سیفٹی فیچرز ہیں، جن میں ایئر بیگز، اے بی ایس، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول اور ہِل سٹارٹ اسسٹ شامل ہیں۔

 کرولا کراس ہائیبرڈ گاڑی ہے جس کے انجن آپشنز میں 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV)، 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) شامل ہے، کم فیول میں شہر میں چلانے کے لیے بہترین گاڑی ہے۔اس میں ایئر بیگز، ABS، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول اور ہِل سٹارٹ اسسٹ شامل ہیں۔

نئی قیمتیں اور رعایت کی تفصیلات  کے مطابق  کرولا کراس 1.8L HEVX کی قیمت میں پانچ لاکھ 14 ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 8955000 ہو گئی ہے۔  کرولا کراس 1.8L HEV کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزار کی کمی ہوئی ہے اور قیمت 9019000 سے 8555000 کی سطح پر آ گئی ہے۔
اس کے علاوہ  کرولا کراس 1.8L GASX کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار کی رعایت دی گئی ہے جس کے بعدنئی قیمت 7955000 ہو گئی ہے، کرولا کراس 1.8L GAS کی قیمت میں 6 لاکھ 14 ہزار کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7255000 ہو گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی پیشکش محدود مدت اور اسٹاک تک دستیاب ہے، لہٰذا خریداروں کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ کرولا کراس ان صارفین کے لیے بہترین آپشن ہے جو ایندھن کی بچت، آرام دہ سفر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی کی تلاش میں ہیں۔