ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بائیں ہاتھ کےفاسٹ باؤلر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ 37 سالہ وقاص ٹاپ لیول پرکھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی بن گئے۔

وقاص مقصود نے پاکستان کے لیےاپنےواحد میچ میں 1.5 اوورزمیں 2 وکٹیں حاصل کی،فیصل آبادمیں پیدا ہونے والے وقاص نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔

علاوہ ازیں وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20I میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔