ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور سسٹرولوجی چینل سے شہرت پانے والی اقرا کنول ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب پرویز نے اپنی ننھی شہزادی کی آمد پر ایک دلکش فیملی تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں والدین محبت بھری نگاہوں سے نومولود کو دیکھ رہے ہیں۔
اقرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ"آج ہماری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہماری بیٹی ہمیں مل گئی ہے۔ جب ہم نے اُسے اپنی بانہوں میں لیا تو جو محبت محسوس ہوئی، اُسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ اریب کی ہمیشہ خواہش تھی کہ ان کی پہلی اولاد بیٹی ہو اور اللہ نے ان کی دعا "سب سے حسین انداز میں" قبول کر لی۔
مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور سب نے نومولود کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔