ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی سی بی کا انڈر19 ٹورنامنٹ میں فٹنس کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ

 پی سی بی کا انڈر19 ٹورنامنٹ میں فٹنس کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایج گروپ کرکٹ میں بھی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں فٹنس کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں لاہور ریجن کی ٹیموں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں، جہاں لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ کوچز آصف اشفاق، کامران ساجد، کاشف صدیق اور عمر جاوید ان کی معاونت کر رہے ہیں۔ یاسر ملک اور محمد حمزہ بطور ٹرینر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر لاہور ریجن کے منیجر فنانس میاں اسلم اور منیجر آپریشنز عابد حسین بھی موجود تھے۔ پی سی بی کے مطابق صرف وہی کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کریں گے۔