ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی :آج رات ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد،   خطہ پوٹھوہار،شما ل مشرقی پنجاب  ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔   

منگل کے روزموسم کی   صورتحال:    

ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،   شما ل مشرقی پنجاب  ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔   
اسلام آباد:

اسلام آبادمیں   دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقا مات پر  بارش  ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا:

صوبہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہے گا۔       تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ اور دیر میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔     
پنجاب:    

صوبہ کےبیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔    تاہم مری، گلیات، راولپنڈی،  نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اور گردونواح میں   چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان:          

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔
سندھ:

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔        
کشمیر/گلگت بلتستان:  

گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں  مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔