وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا دورہ، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا دورہ کیا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ محسن نقوی نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کی نئی بننے والی عمارت کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کی نئی بلڈنگ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔