گیس سیکٹر گردشی قرضہ ،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں فیصلہ نہ ہوسکا

گیس سیکٹر گردشی قرضہ ،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں فیصلہ نہ ہوسکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنے کی اسکیم پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کا مسودہ منگوا کر کوئی جواب نہیں دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 400 ارب روپے کم کرنے کا پلان دیا تھا۔ذرائع نے کہا کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کو اقتصادی جائزہ میں دوبارہ پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی تیار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پلان کے تحت او جی ڈی سی، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیویڈنڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جانے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer