بھارتی دوشیزہ پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ پر کو دل دے بیٹھی

 بھارتی دوشیزہ پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ پر کو دل دے بیٹھی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کولمبو میں پاک، بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی دوشیزہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی۔

نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی تاہم میچ معطل کیے جانے کے بعد ایشا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔

بھارتی لڑکی نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ  کی خوبصورتی پر کمنٹس دیتے ہوئے  کہا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں ان کی Reels بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گنا ہ ہے؟ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

 ایشا شاہ نے کہا کہ وہ کل میچ دیکھنے ایک بار پھر اسٹیڈیم پہنچے گی جس پر ان کے ساتھی نے صحافی سے آج فاسٹ بولر سے ایشا کی ایک ملاقات کروانے کی درخواست کی۔

ایشا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔