عام انتخابات کا انعقاد سینیٹ کے انتخاب سے پہلے ہو جانا چاہئے، نگراں وزیراعظم

Interim Prime Minister Anwar ul Haq, Naseem Zahra
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی میں بیمار گورننس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے یہ بات پروگرام نسیم زہرا ایٹ پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس سے پہلے اسمگلنگ والے مسئلے کی حساسیت کو سمجھا نہیں گیا۔

انوار الحق نے نسیم زہرہ کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ایس آئی ایف سی میں ٹاسک فورسز بنائی گئی ہیں۔ ٹاسک فورسز کا ٹوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ پی آئی اے اور جن اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اس کے اثرات جنوری کے آخر تک نظر آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انوار الحق نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان پلان میں ہے۔

نگران وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے یو اے ای کا جھکاو مائنز اور معدنیات کی طرف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ملک میں عام انتخابات کا انعقاد سینیٹ کے انتخابات سے قبل ہونے چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاپولر فیصلوں کی بجائے درست فیصلے کرنا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا معاشرے میں برے رویوں کی گنجائش نہیں ماضی کی غلطیوں کو ریفرنس بنا کر سپیس مانگنا درست اپروچ نہیں۔