ٹی وی بند کرنے پر بہو نے ساس کی انگلیاں کاٹ دیں؛ شوہر کو تھپڑ رسید

After turning off the TV, the daughter-in-law bit her mother-in-law's hand and slapped her husband too
کیپشن: Cut the fingers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشتڑا میں بہو نے ٹی وی بند کرنے پر نہ صرف ساس کی تین انگلیاں کاٹ لیں بلکہ شوہر کو بھی تھپڑ  دے مارا۔

بھارتی پولیس کے مطابق بہو اور ساس کے درمیان جھگڑے کا واقعہ مہاراشتڑا میں اس وقت پیش آیا جب صبح کے وقت وروشالی کلکرنی نامی خاتون بھجن  گا رہی تھی جبکہ دوسری جانب ان کی بہو  وجیا کلکر نی تیز آواز میں ٹی وی دیکھ رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ساس نے آواز  تیز  ہونے پر غصے میں ٹی وی بند کر دیا جس پر بہو نے اشتعال میں آکر ساس کی 3 انگلیوں پر کاٹ لیا اور مداخلت کرنے پر شوہر کو بھی تھپڑ دے مارا۔

پولیس حکام کے مطابق بہو کے کاٹنے سے وروشالی کلکرنی کی تینوں انگلیاں کٹنے سے بچ گئی تاہم وہ زخمی ہوگئیں جس کے بعد انھوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر بہو کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer