ایشیا کپ فائنل؛ آل راؤنڈر شاداب خان کااہم بیان آگیا

Shadab Khan
کیپشن: Shadab Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ جیت کر سیلاب زدگان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے، وطن سے دور یہ مناظر دیکھ کر ہمارے اسکواڈ میں شامل ہر رکن دکھی ہے، ہم یہ ٹورنامنٹ بھی سیلاب زدگان کے چہروں پر کچھ مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔

ن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد بھی ہماری ٹیم پراعتماد تھی، میچ آخری اوور تک گیا تھا لیکن بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، اس میچ کے بعد ہمیں کچھ روز آرام بھی مل گیا تھا لہٰذا تمام کھلاڑی پھر اکٹھے ہوئے۔

انہوں نے کہا میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ کوئی ٹیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہے، جب ساتھ بیٹھیں گے پھر پرعزم ہو جائیں گے اور وہی ہوا کہ ہانگ کانگ کے میچ میں محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کی۔ بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں محمد نواز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور افغانستان کے خلاف میچ میں پلیئر آف دی میچ تو میں ہی تھا مگر نسیم شاہ کے وہ 2 یادگار چھکے شاید ہی کبھی اب ہماری یادوں سے نکلیں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ میں یہ بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ ایک اچھی ٹیم ہے مگر ابھی چیمپئن ٹیم نہیں بنی، ہاں ہم سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کھا چکے ہیں مگر دونوں ٹیموں کا اصل معرکہ اتوار کو فائنل میں ہوگا اور ہمیں چیمپئن ٹیم بننے کے لیے وہ معرکہ جیتنا ہوگا، اگر ہم ٹورنامنٹس جیتیں گے تو ہی ہم چیمپئن ٹیم کہلائیں گے۔