سٹی42: سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتقال کی تصدیق کردی۔
وزیراعظم عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار ۔ حکومت پاکستان لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی #KalsoomNawaz pic.twitter.com/l2499AkS4e
— PTI (@PTIofficial) September 11, 2018
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور لائی جائے گی۔ میت کو جمعہ کے روز لائے جانے کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کو سہولیات کی فراہمی میں معاونت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اہِل خانہ کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔