ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز انتقال کر گئیں،بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر  جیسے مہلک مر ض میں مبتلا تھیں، تین بار خاتون اول بھی رہ چکی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز انتقال کر گئی ہیں،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نےاس بات کی تصدیق کرتے ہو ئے  کہا کہ بیگم کلثوم نواز  کاگلے کے کینسر کے با عث لند ن کے ہسپتال میں  علاج ہو رہا تھا،وہ  ہار لے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں، کل رات سے بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کا فی خراب  ہو گئی تھی،طبیعت خراب ہو نے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں،شہباز شریف کا  مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں نواز شریف کا ساتھ دیا ،  کئی ماہ اپنی بیماری سے جنگ لڑتی رہیں، ان کی میت پاکستان لانے کی سوچ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان کی میت لانے کے لئے لندن جا ئیں گے۔

 دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے انتقال  سے آگاہ کر دیا گیا ہے، والدہ کے انتقال کی خبر سن کر مزیم نواز آبدیدہ ہو گئیں، نواز شریف بھی  اپنی اہلیہ کی وفات کی خبر سن کر رو پڑے،کلثوم نواز کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جا ئے گی، جبکہ جاتی امر اءمیں تدفین کی جائے گی ، خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی بیگم کلثوم نواز تین بار خاتون اول بھی رہ چکی تھیں۔

علاو ہ ازیں وزیر اعظم عمران خان ،آصف علی ذرداری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت  کیا،وزیر اعظم عمران خان نے لندن ہائی کمیشن کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اہلخانہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائینگی, جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے پے پناہ خدمات تھیں،وہ ایک بہادر خاتون تھیں،پارٹی رہنما وں اور کارکنان کی جانب سے بھی افسوس کا اظہا ر کیا ۔

Shazia Bashir

Content Writer