سٹی42: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت دوبارہ کوئی مِس ایڈونچر کرنے کی طرف جا رہا ہے، انہوں نے بھارت کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ ایڈونچر کیا تو دوبارہ منہ کی کھائے گا۔ بھارت کوجو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔
افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہےکہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، بھارت نےجو ذلت اٹھائی اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنےکیلئے یہ اقدام کرے گا۔
خواجہ آصف نے نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں، یہ پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں۔ اچھے ہمسائےکی طرح تعلقات ہونا چاہئیں جو وقار کی بات ہوگی۔
کواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گردپناہ لیتے ہیں، وہاں رہنے والوں کو علم ہوتا ہے، محلےمیں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھےتیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا۔ اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گےتو یہ نیم رضامندی ثابت ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونےدیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہیں کہ بھارت دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا۔ بھارت نےجو ذلت اٹھائی، اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنےکیلئے یہ اقدام کرے گا۔ لیکن بھارت کو پہلےسے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت کوجو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں شکست خوردہ بھارتی فوج کے سینئیر ترین افسروں نے مودی حکومت کےر وزیر دفاع نے ایک بار پھر پاکستان کے خلافسنگین نوعیت کا پروپیگنڈا کیا اور جنگ کی دھمکیاں دیں۔
بھارت کے آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے سے ہی مٹا دیں گے۔