ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا; چینی سفیر کا خطاب

صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا; چینی سفیر کا خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ذائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا, چین پاکستان کی ترقی میں پاکستان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

 چینی سفیر سفارت خانے میں وسط خزاں کے مشاعرے سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد "وسط خزاں ایک یادگار موقع" کے عنوان سے ہوا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہویے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں مشترکہ 15 نکاتی ایکشن پلان کی منظوری دی گئی جس میں عوامی سطح کے رابطوں کو اہمیت دی گئی ہے. وزیر اعظم کے بعد صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین اہم تھا جس میں اسلامی ثقافت اور خوبصورتی کو عظیم چینی ثقافت کی تاریخ اور سادگی کے قریب لایا گیا .

چینی سفیر نے عظیم چینی شاعر,  ادیب اور مفکر سو شی کی شاعری و حالات پر روشنی ڈالتے ہویے کہا کہ عظیم چینی شاعر,  ادیب و مفکر سو, شی چینی ادب اور شاعری میں منفرد مقام رکھتے ہیں.

اس موقع پر وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ دعا ہے کہ چودہویں کے چاند کی طرح پاک چین دوستی ہمیشہ چمکتی رہے, چینی ثقافت میں بھی چاند کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور چینی ثقافت میں چاند کے حوالے سے خوبصورت تہواروں کا انعقاد کیا جاتا ہے. انہوں نے کہاکہ اسی طرح اسلامی مہینوں, دنوں, حتی کے عیدوں کا تعین چاند کے حساب سے ہوتا ہے ۔ چینی سفارت خانہ عوامی سطح کے روابط پر یقین رکھتا ہے۔

تقریب میں بچوں نے چینی شاعری پر خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس کو شرکاء نے بے حد سراہا۔