علی ساہی:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کر دیا گیا۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم ہیں،متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔
ساہیوال میں 88 فیصد ،اوکاڑہ 78، لاہور 75، شیخوپورہ 70 اور ننکانہ صاحب میں 60 فیصد تک فلڈ سروے مکمل ہو چکا۔ اسی طرح بہاولنگر 58 فیصد، وزیر آباد 55، منڈی بہاؤالدین 54، سرگودھا 46 اور حافظ آباد میں 39 فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق فلڈ سروے میں 2 لاکھ 64 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں، اب تک سروے ٹیموں نے 7 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی۔
سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 74,638 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا۔مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق فلڈ پلین میں بھی سروے ٹیمیں نقصانات کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔17 اکتوبر سے وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مالی معاونت کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔