ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپین یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پر ماسٹرز ڈگری کا سنہری موقع

یورپین یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پر ماسٹرز ڈگری کا سنہری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:ایچ ای سی نے پاکستانی طلباء سے ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ پروگرام بین الاقوامی تعلیمی تجربات، ثقافتی تبادلے اور علمی فضیلت کیلئے ڈیزائن کیا گیا.

اس اسکالرشپ کے ذریعے پاکستانی طلباء انجینئرنگ، سوشل سائنسز، نیچرل سائنسز اور اکنامکس سمیت مختلف شعبوں میں ماسٹرز ڈگری مکمل کر سکیں گے,پروگرام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی عالمی مسابقت اور تعلیمی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

اسکالرشپ کے تحت مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، ہیلتھ انشورنس، سفری اور ویزا اخراجات بھی شامل ہیں، جس سے طلباء کو بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے میں مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔