علی ساہی:مبینہ مقابلےمیں طیفی بٹ کی ہلاکت پرسی سی ڈی کامؤقف سامنےآگیا، اشتہاری مجرم طیفی بٹ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کےمطابق سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 1163/24 تھانہ چوہنگ میں درج تھا،ملزم10اکتوبرکو قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اترا،سی سی ڈی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ سے3بجےکےقریب تحویل میں لیا، 11اکتوبرکی صبح سی سی ڈی کی ٹیم سنجرپور ضلع رحیم یار خان کےقریب پہنچی، کئی مسلح حملہ آوروں نےسی سی ڈی کی گاڑی کوروک کراندھادھندفائرنگ کی۔
فائرنگ کےتبادلےمیں سی سی ڈی کاایک اہلکارگولی لگنےسےشدیدزخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آورگرفتارملزم کوسی سی ڈی کی تحویل سےچھڑواکرفرارہو گئے۔
مقامی پولیس اورسی سی ڈی افسران کومطلع کیاگیا،فوری مدد طلب کی گئی، تقریباً5بجےرحیم یار خان سی سی ڈی ٹیم نے2مشکوک گاڑیوں کودیکھا، سی سی ڈی نے مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔
سی سی ڈی ٹیم اورحملہ آوروں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا، تقریباً20سے25منٹ تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا،جائےوقوعہ پرایک شخص شدیدزخمی حالت میں پایاگیا۔
جائےوقوعہ سےملنےوالا شخص زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسا، ہلاک شخص کی شناخت خواجہ طارق بٹ عرف طیفی بٹ کےنام سےہوئی۔
شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں ایک اور پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔