ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالاج قتل کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

بالاج قتل کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔ملزم کو گزشتہ روز دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھا اور تفتیش کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی نگرانی میں انسپکٹر عبدالہادی اور کانسٹیبل صغیر علی کے ہمراہ طیفی بٹ کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ سنجر پور بائی پاس کے قریب دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد نے سرکاری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور نور علی دائیں بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد دی گئی۔واقعے کے بعد طیفی بٹ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دی گئی۔
پولیس نے طیفی بٹ کو فرار کروانے کی کوشش اور حملہ کرنے  والے ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ سبزل میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔