ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ،گھی اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ،گھی اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سالانہ مہنگائی کی مجموعی شرح 3.34 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ یہ اضافہ مسلسل دوسرے ہفتے سامنے آیا ہے، جو کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بڑھتی ہوئی بے قابو مہنگائی کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں، 21 مہنگی جبکہ 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈے، مرغی، پیاز، گھی اور آٹا مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 8.92 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.25 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 5.74 فیصد، پیاز کی قیمت 7.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.86 فیصد، گھی کی قیمت میں 0.86 فیصد، گڑ کی قیمت میں 1.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سستی ہونے والی اشیاء میں آلو، ٹماٹر، ایل پی جی اور دال چنا شامل ہیں، آلو کی قیمت میں 0.93 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 11.34 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 1.29 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.35 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔